ڈاکو دن دہاڑے حکومت کی ٹکسال سے تقریباً 25 لاکھ ڈالرمالیت کے سکے لے اڑے

میکسیکن حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں دو ڈاکو صبح کے وقت ٹکسال میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ پر قابو پاکر اس کا اسلحہ چھین لیا، ایک ڈاکو والٹ کی طرف گیا جو پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا

1249585
ڈاکو دن دہاڑے حکومت کی ٹکسال سے تقریباً 25 لاکھ ڈالرمالیت کے سکے لے اڑے

میکسیکو میں ڈاکو دن دہاڑے حکومت کی ٹکسال سے تقریباً 25 لاکھ ڈالر مالیت کے سونے کے سکے لے اڑے ۔

میکسیکن حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں دو ڈاکو صبح کے وقت ٹکسال میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ پر قابو پاکر اس کا اسلحہ چھین لیا، ایک ڈاکو والٹ کی طرف گیا جو پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا ۔

ڈاکو نے اپنی پشت پر لٹکے بیگ میں سونے کے سکے بھر لیے جن کی مالیت تقریباً 25 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے ۔



متعللقہ خبریں