امریکی اور روسی جنگی بحری جہاز ٹکر سے بال بال بچ گئے

امریکہ اس واقع کے بارے میں سرکاری طور پر سفارتی شکایت کرے گا

1214973
امریکی اور روسی جنگی بحری جہاز ٹکر سے بال بال بچ گئے

امریکی اور روسی  جنگی بحری جہاز آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔

امریکی بحری بیڑے کے بحرِ اوقیانوس میں فرائض ادا کرنے والی سیونتھ فلیٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں  بتایا ہے کہ ایک روسی جنگی بحری جہاز  فلپائن  کے سمندر میں گشت کرنے والا یو ایس ایس چانسلرزویلے بحری  جہاز کے سامنے   آ گیا یہ خطرناک حرکت  کسی المیہ کا موجب بننے  کے قریب تھی۔

امریکی بحری جہاز نے ٹکر سے بچنے  کے لیے بڑی مشکل سے  مخالف سمت  اپنا رخ کیا ۔

امریکی  قائم مقام وزیر ِ دفاع  پیٹرک شانا ہن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس واقع کے بارے میں سرکاری طور پر سفارتی شکایت کرے گا اور اس معاملے کو دونوں ممالک کی أفواج

 کے درمیان مذاکرات میں زیر ِ بحث لایا جائیگا۔

ان الزامات کو مسترد کرنے والے روسی فریق نے  اس بات کا دفاع کیا ہے کہ بحری جہازوں کے درمیان یہ قربت  روسی بحری جہاز کے اپنے روٹ  پر خطرناک طریقے سے موڑ کاٹنے کے باعث  پیدا ہوئی۔

روسی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس خطرے کا موجب روسی بحری جہاز نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں