برکینا فاسو: کیتھولک کلیسا پر حملہ، 7 افراد ہلاک

برکینا فاسو میں ایک کیتھولک کلیسا پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے

1199816
برکینا فاسو: کیتھولک کلیسا پر حملہ، 7 افراد ہلاک

برکینا فاسو میں ایک کیتھولک کلیسا پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ 'سانماٹینگا 'کے علاقے دابلو میں کیتھولک فرقے کی اتوار کی عبادت کے دوران مسلح افراد نے کلیسا پر حملہ کر دیا۔

حملہ آوروں نے ہجوم پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔

ملک کے شمالی صوبے صوم کے علاقے سلگادی میں بھی  28 اپریل کو پروٹیسٹنٹ  فرقے کے کلیسے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو 2015 سے دہشت گردی کے حملوں کا نشانہ بن رہا ہے۔ پہلے پہل یہ حملے ملک کے شمال میں ساحلی علاقے تک محدود تھے لیکن بعد ازاں ملک کے وسطی اور مغربی حصوں تک پھیل گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ 4 سالوں کے دوران  دہشت گردی کے حملوں میں 400 کے قریب انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ملک کے 13 علاقوں میں سے 7 میں یکم جنوری سے ہنگامی حالات نافذ ہیں۔



متعللقہ خبریں