زمبابوے: عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 613 ملین ڈالر امداد کی اپیل

آفات کے بعد عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ لاکھوں افراد کو خوراک ، پینے کے صاف پانی اور رہائش کی ضرورت ہے: مونیکا متسوانگوا

1180750
زمبابوے: عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 613 ملین ڈالر امداد کی اپیل

زمبابوے کی حکومت نے ادائی طوفان اور شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کے بعد عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 613 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

وزیر اطلاعات 'مونیکا متسوانگوا 'نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آنے والی آفات کے بعد عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے 613 ملین ڈالر کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

امداد کے لئے مقامی و بین الاقوامی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے مونیکا نے کہا ہے کہ آفات کے بعد عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ لاکھوں افراد کو خوراک ، پینے کے صاف پانی اور رہائش کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زمبابوے میں طوفان اور سیلاب کی آفات کے بعد ملکی آبادی کے 15 ملین کا ایک تہائی خوراک کی امداد کا محتاج ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے میں گذشتہ ماہ ادائی طوفان  اور سیلابی ریلوں  کے نتیجے میں 344 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں