فلپائن: کیتھولک کلیسا پر دو بم حملے، 19 افراد ہلاک، 48 زخمی

فلپائن کے جنوب میں ایک کیتھولک کلیسا پر دو مختلف بم حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے

1133792
فلپائن: کیتھولک کلیسا پر دو بم حملے، 19 افراد ہلاک، 48 زخمی

فلپائن کے جنوب میں ایک کیتھولک کلیسا پر دو مختلف بم حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ڈائریکٹریٹ آسکر آلبیالڈے نے واقعے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جولو کے علاقے میں ایک کیتھولک کلیسا کو ہدف بنا کر دو مختلف بم حملے کئے گئے ہیں۔

آلبیالڈے کے مطابق حملے اتوار کی عبادت کے دوران کئے گئے جن کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے سے فوراً بعد پولیس فورسز کو علاقے کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے، علاقے میں بھاری حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں