جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہر کس کو مجرم قرار دیا جا ئیگا، امریکہ

امریکی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان  ہیتھر نوریٹ نے  وزیر پومپیو اور پرنس محمد کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کیا

1086006
جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہر کس کو مجرم قرار دیا جا ئیگا، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کےقتل میں ملوث ہر کس کو  اس جرم کا  کاذمہ دار ٹہرایا جائیگا۔

پومپیو نے سعودی ولی عہدپرنس محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر  گفتگو کی۔

امریکی دفتر ِ خارجہ کی ترجمان  ہیتھر نوریٹ نے  وزیر پومپیو اور پرنس محمد کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جناب پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام تر  افراد کو اس  جرم کا مرتکب قرار دے گا اور سعودی عرب کو اس حوالے سے تمام تر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ "

 



متعللقہ خبریں