بعض علاقوں میں بدعنوانی اورطوائف الملوکی بدستور جاری ہے، جلد نمٹا جائے گا: ایتھیوپیئن صدر

ایتھیوپیا کے صدر  مولاٹو ٹیس ہوم   نے کہا ہے کہ   نو آموز حکومت  کی طرف سے  شرو ع کردہ اصلاحات کے باوجود  بعض  علاقوں میں  بد عنوانیوں کا بازار  تاحال گرم ہے جن سے جلد نمٹا جائے گا

1064889
بعض علاقوں میں بدعنوانی اورطوائف الملوکی بدستور جاری ہے، جلد نمٹا جائے گا: ایتھیوپیئن صدر

 ایتھیوپیا کے صدر  مولاٹو ٹیس ہوم   نے کہا ہے کہ   نو آموز حکومت  کی طرف سے  شرو ع کردہ اصلاحات کے باوجود  بعض  علاقوں میں  بد عنوانیوں کا بازار  تاحال گرم ہے ۔

  پارلیمانی ارکان سے  ملاقات کے دوران   ٹیس ہوم نے  کہا کہ  اس وقت ملکی صورت حال بہتری کی جانب مائل ہے مگر  بعض علاقوں میں بد عنوانی ، نسلی فسادات  اور پر تشدد واقعات کا تاحال  رونما ہونا باعث افسوس ہے   جس کےلیے حکومت  ضروری اقدامات اٹھائے گی ۔

 ایریٹریا کے ساتھ امن معاہد ےکے بارے میں صدر نے کہا کہ    اس  کی مدد سے  طویل عرصے سے افریقہ میں جاری   غربت اور   تشدد کو ختم کرنے کا راستہ ہموار ہوگا۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم ابی احمد  کے  کرسی سنبھالتے ہی  ملک بھر میں نسلی فسادات   بھڑک اٹھے تھے  جس کے نتیجے میں  سینکڑوں افراد ہلاک اور تقریباً 15 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں