ایمرسن منانگاگوا نے انتخابات جیت لیے:زمبابوے الیکشن کمیشن

افریقی ملک زمبابوے کے نیشنل الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ31 جولائی کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج رات کیا جائے گا

1024977
ایمرسن منانگاگوا نے انتخابات جیت لیے:زمبابوے الیکشن کمیشن

افریقی ملک زمبابوے میں صدارتی انتخابات میں صدر ایمرسن منانگاگوا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں تقریباً51 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ  اُن کے حریف نیلسن شامیزا کو44 فیصد سے زائد ووٹ ملے۔

یاد رہے کہ صدر رابرٹ موگابے کے زوال کے بعد یہ پہلے صدارتی انتخابات تھے۔ منانگاگوا کا تعلق حکمران زانو پی ایف پارٹی سے ہے۔

دوسری جانب مخالف  سیاسی جماعت ایک ڈی سی کے ترجمان نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کو جعلی قرار دیا ہے ۔

یہ امر اہم ہے کہ زمبابوے کی عوام گزشتہ تین ایام سے ان نتائج کی منتظر رہی اور اس دوران عوامی بے چینی کے نتیجے  میں  شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی میں6 افراد ہلاک بھی ہوئے۔



متعللقہ خبریں