زمبابوے میں پر تشدد مظاہرے ،1 شخص ہلاک

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں گزشتہ روز  ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے

1024241
زمبابوے میں پر تشدد مظاہرے ،1 شخص ہلاک

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں گزشتہ روز  ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔

 حکام نے بتایا ہے کہ حزب اختلاف کے حامیوں کے مظاہرے اس وقت پرُتشدد ہو گئےجب ان کا حفاظتی دستوں کے ساتھ تصادم ہوا۔

 بتایا گیا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کی خاطر ملکی فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ صدر نے اپیل کی ہے کہ تشدد سے باز رہا جائے۔

یاد رہے کہ  زمبابوے میں پیر کو ہوئے انتخابات کے جزوی نتائج میں حکمران زانو پی ایف کی برتری کی خبروں کے بعد  مخالفین  کے حامیوں نے مظاہرے شروع کیے تھے۔

 ان مظاہرین کے مطابق اس انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں