گوئٹے مالا: ہلاکتوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی

گوئٹے مالا کے آتش فشاں پہاڑ فیوگو میں دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی

986052
گوئٹے مالا: ہلاکتوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی

گوئٹے مالا کے آتش فشاں پہاڑ فیوگو میں دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی عدالتی سائنسز  انسٹیٹیوٹ  کے ڈائریکٹر فانوئیل گارسیا کے مطابق اب تک 69 افراد کی لاشوں تک رسائی ہوئی ہے جن میں سے 17 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

گارسیا نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کرنا ہمارے لئے بہت مشکل ہے کیونکہ ہلاک ہونے والوں میں سے بعض کے چہرے اور بعض کے فنگر پرنٹ ختم  ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لئے ہم دیگر طریقوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور ممکن ہوا تو DNA  کے نمونے حاصل کریں گے۔

صدر جمی مورالس نے بھی آفت زدہ علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔

امدادی ٹیموں نے لاوے کی لپیٹ میں آنے والے کم از کم 10 افراد کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بچا لیا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت گو ئٹے مالا سٹی کے جنوب مغرب میں واقع فیوگو آتش فشاں پہاڑ میں اتوار کے روز دھماکے ہوئے اور پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا تھا جس کے نتیجے میں  الروڈیو  گاوں  کے گھر تباہ ہو گئے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  دھماکوں  کے دوران  کثیر تعداد میں افراد جل کر ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں