تیونس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،46 افراد ہلاک

شمالی افریقی ملک تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

984923
تیونس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،46 افراد ہلاک

شمالی افریقی ملک تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ کشتی تیونس کے صفاقس صوبے کے ساحل  سے 5 میل دور   ڈوبی جس پر 180 تارکین وطن سوار تھے ۔

ڈوبنے والےتمام   افریقی مہاجرین کی نعشیں سمندر  سے نکالی جا چکی ہیں۔

 قبل ازیں تیونسی وزارتِ داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تعداد گیارہ بتائی تھی۔

  تیونس کے  ساحلی محافظوں نے کشتی  پر سوار  68 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

 ان مہاجرین کا تعلق تیونس، مالی، مراکش، کیمرون اور آئیوری کوسٹ سے بتایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں