ہوائی زلزلے سے لرز اٹھا

کیلائیووا آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اور دھواں اگلنے کے بعد علاقے میں 6.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

966112
ہوائی زلزلے سے لرز اٹھا

امریکہ کا جزیرہ ہوائی زلزلے سے لرز اٹھا۔

اطلاع کے مطابق کیلائیووا آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اور دھواں اگلنا شروع کرنے کے بعد علاقے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آتش فشاں پہاڑ کے لاوا اگلنے کے بعد علاقے میں 6.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکہ کے جیولوجک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز لیلانی اسٹیٹ کے علاقے سے 16 کلو میٹر جنوب  مغرب میں تھا جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں