ماہرین کے وفد کے دوما پہنچنے کی خبریں من گھڑت ہیں، امریکہ

جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے ٹھوس دلائل تک رسائی   کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں

954144
ماہرین کے وفد کے دوما پہنچنے کی خبریں من گھڑت ہیں، امریکہ

امریکہ نے اطلاع دی ہے کہ شامی علاقے دوما میں 7 اپریل کو ہونے والے حملے میں کلورین اور اعصابی گیسوں کا استعمال کیا گیا۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ شام میں  ملکی انتظامیہ کی حمایتی خبر ایجنسیوں  کا اعلان کہ' کیمیائی  ہتھیاروں پر پابندی لگانے والی تنظیم کا وفد  دوما  پہنچ گیا ہے ' حقیقت  کے منافی  ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ شامی میڈیا   مذکورہ وفد کے دوما میں  داخل ہونے کی خبریں پھیلا رہا ہے تاہم ، ہم اس چیز کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ہمارے قابل اعتماد ذرائعوں کے مطابق یہ وفد تا حال دوما نہیں  پہنچا۔

ہم اس وفد کے فوری طور پر باحفاظت طریقے سے دوما   میں داخل ہونے کے متمنی ہیں، تا ہم اس کے ساتھ ساتھ اکٹھے کیے جانے والے دلائل بھی پکے ہونے چاہییں۔ کیونکہ جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے ٹھوس دلائل تک رسائی   کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے پاس موجود دلائل علاقے میں کلورین اور اعصابی گیسوں کا استعمال کیے  جانے کا اشارہ  دیتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں