لیبیا: بہتر مستقبل کی خاطر یورپ جانے کی کوشش میں 90 پاکستانی جان سے گئے

لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے کی کوشش میں ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس پر سوار 90 پاکستانی ڈوب کر ہلاک ہو گئے

902330
لیبیا: بہتر مستقبل کی خاطر یورپ جانے کی کوشش میں 90 پاکستانی جان سے گئے

لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے کی کوشش میں ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی ہے۔ اس کشتی کے ڈوبنے کے باعث قریب 90 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کشتی پر زیادہ تر پاکستانی تارکین وطن سوار تھے۔

خبر کےمطابق ، تارکین وطن سے بھری یہ کشتی آج  صبح ڈوبی۔

 ڈوبنے والی اس کشتی پر سوار تین افراد کے بچ جانے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 10 لاشیں کنارے تک پہنچی ہیں۔

 حادثے میں بچ جانے والے افراد کے مطابق 90 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس کشتی پر سوار زیادہ تر تارکین وطن کی اکثریت پاکستانی شہریوں کی تھی جو ایک گروپ کی صورت میں نکلے اور اٹلی پہنچنے کی کوشش میں تھے



متعللقہ خبریں