91 ملین احتیاج مندوں کے لیے ہنگامی امداد کی مقدار 22 ارب ڈالر، اقوام متحدہ

دنیا بھر میں طویل عرصے سے جاری جھڑپوں، قدرتی آفات، موذی امراض اور مجبوری نقل مکانی کی بنا پر 26 ملکوں  کے 136 ملین انسانوں کو انسانی امداد کی ضرورت لا حق ہے

859809
91 ملین احتیاج مندوں کے لیے ہنگامی امداد کی مقدار 22 ارب ڈالر، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ برس دنیا بھر میں ہنگامی  طور پر امداد کے محتاج   91 ملین انسانوں کے لیے  22٫5 ارب ڈالر کی ضرورت   پڑے گی۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ  دفتر  سے جاری کردہ  اعلامیہ میں  اس بات کی یا ددہانی کرائی گئی ہے کہ گزشتہ برس کے ماہ دسمبر میں اقوام متحدہ اور اس کے حصہ داروں نے  سن 2017 کے لیے 92٫8 ملین انسانوں کے لیے 22٫2 ارب ڈالر کی  امداد  فراہم کیے جانے کی اپیل کی تھی۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں طویل عرصے سے جاری جھڑپوں، قدرتی آفات، موذی امراض اور مجبوری نقل مکانی کی بنا پر 26 ملکوں  کے 136 ملین انسانوں کو انسانی امداد کی ضرورت لا حق ہے۔



متعللقہ خبریں