ہالینڈ، امریکہ کے خلاف، حرکت میں آ گیا
ہالینڈ پارلیمنٹ نے، امریکی دھمکیوں کے مقابل ٹھوس تدابیر پر مبنی، قرارداد منظور کر لی
ہالینڈ، اسرائیل پر عدالتی کاروائی کے باعث بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیوں کی تیاریوں میں ہونے کی وجہ سے، امریکہ کے خلاف متحرک ہو گیا ہے۔
ہالینڈ پارلیمنٹ نے، پابندیوں کی دھمکیوں کے مقابل ٹھوس تدابیر پر مبنی، قرارداد منظور کر لی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ، بحیثیت عالمی فوجداری عدالت کے میزبان ملک کے، ہالینڈ اس معاملے میں ملکی مفادات و ذمہ داریوں کا حامل ہے۔
امریکی دھمکیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دھمکیوں کے مقابل ٹھوس تدابیر اختیار کی جائیں اور پابندیوں کے اثرات کو کم ترین سطح پر لانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔
قرارداد ہالینڈ اسمبلی سے منظور ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے،غزّہ میں جاری نسل کُشی کی وجہ سے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے، نیتان یاہو اور گالانت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے تاہم امریکہ نے عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔
امریکہ نے عدالت پر پابندیاں لگانے کے لئے 21 نومبر کو 'امریکن سروسز عملے کے تحفظ' کا قانون نافذ العمل کر دیا تھا۔
متعللقہ خبریں
امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا
گر امریکہ تجارتی جنگ شروع کرتا ہے تو فائدہ اٹھانے والا فریق چین ہی ہو گا