فرانسیسی عدالت نے بشارالاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
رانس شامیوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے اور اس پر عمل پیرا رہے گا، فرانسیسی وزیر خارجہ
فرانسیسی عدلیہ نے مبینہ طور پر شام میں بعث حکومت کے معزول رہنما بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ"فرانسیسی عدلیہ نے بشار الاسد کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ حکومت کے جرائم، جن کی ہولناکیاں میں نے سدنایا جیل میں دیکھی ہیں، ان کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔ فرانس شامیوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے اور اس پر عمل پیرا رہے گا۔ "
فرانسیسی اٹارنی دفتر برائے قومی انسدادِ دہشت گردی کے ایک بیان کے مطابق، اس دفترسال 2017 میں شامی نژاد فرانسیسی شہری کی موت کی تحقیقات کے دائرہ کار میں 16 جنوری کو اسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کی سفارش کی تھی۔
فرانسیسی عدالتی ذرائع کے ایک بیان کے مطابق تحقیقات کے ذمہ دار ججوں نے عام شہریوں کے قتل اور قصدی حملوں کی وجہ سے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے جواز میں 20 جنوری کو اسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
خیال رہے کہ بیروٹ اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے 3 جنوری کو شام میں بعث حکومت کے خاتمے کے بعد دارالحکومت دمشق میں ایک اذیتی مرکز سیدنایا جیل کا جائزہ لیا تھا۔
15 نومبر 2023 کو فرانس کی ایک عدالت نے انسانیت سوز اور جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہونے کے الزام میں اسد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔
عدالت نے اسد پر انسانیت سوز جرائم اور 2013 میں شام کے مشرقی غوطہ کے علاقے میں کیمیائی حملوں میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا
گر امریکہ تجارتی جنگ شروع کرتا ہے تو فائدہ اٹھانے والا فریق چین ہی ہو گا