نئے یونانی نائب وزیر خارجہ کا ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عندیہ
پڑوسیوں کے درمیان ایک اہم مواصلاتی پل کے طور پر کام کرنے والے چینلز کو کھلا رکھا جائیگا
یونان کے معاشی سفارت کاری کے ذمہ دار نئے نائب وزیر خارجہ تاسوس حاجی واسیلیو و نے کہا کہ وہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مثبت ایجنڈے کے کام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جسے ان کے پیشرو کوستاس فرانگویانیس نے اپنے عہد کے دوران اہمیت دی تھی۔
فرانگویانیس، جنہوں نے گزشتہ ہفتے یونان کے نائب وزیر خارجہ کی حیثیت سے اقتصادی سفارت کاری کے ذمہ دار کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، نے گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں تاسوس کے سپرد کر دی تھیں۔
فرنگوئینس سے مخاطب ہوتے ہوئے تاسوس نے کہا کہ"ڈیئر کوستا ،میں ان 5.5 سالوں میں حاصل کیے گئے کچھ اقدامات کا بھی ذکر کرنا چاہوں گا جنہیں میں جاری رکھنا چاہوں گا۔ سب سے پہلے، یونان اور ترکیہ کا باہمی ایجنڈا ہے جس پر آپ نے کافی محنت کی ہے۔یہ پڑوسیوں کے درمیان ایک اہم مواصلاتی پل کے طور پر کام کر رہا ہے ، جس پر ہم اہم کام سر انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سابق دور میں عرب ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا
گر امریکہ تجارتی جنگ شروع کرتا ہے تو فائدہ اٹھانے والا فریق چین ہی ہو گا