سفیر فریدون ہادی سینرلی اولو یورپی سلامتی وتعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل مقرر
صدر ایردوان نے سفیر فریدون ہادی سینیرلی اولو کو 57 رکن ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر او ایس سی ای کا سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے نئے عہدے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
صدر رجب طیب ایردوان نے سفیر فریدون ہادی سینرلی اولو کو یورپی سلامتی وتعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے کی مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطوں کے پیج پر اپنی پوسٹ میں، صدر ایردوان نے سفیر فریدون ہادی سینیرلی اولو کو 57 رکن ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر او ایس سی ای کا سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے نئے عہدے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایردوان نے اس امیدکا اظہار کیا کہ اس تقرری سے یورو-اٹلانٹک اور یوریشین جغرافیہ میں امن، وسکون اور استحکام میں مدد ملے گی۔
نائب صدرجودت یلماز نے بھی سفیر فریدون ہادی سینرلی اولو کو ان کی نئے اور اہم عہدے پر تقرری پر تہنیتی پیغام دیا ہے۔
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر یلماز نے لکھا ہے کہ "ترکیہ کے بین الاقوامی سطح پر قابل احترام سفارت کاری کے تجربات کے حامل جناب سینیرلی اولو ، OSCE کے امن، استحکام اور سلامتی کے اہداف میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہم بطور ترکیہ ہمیشہ کی طرح عالمی امن اور مشترکہ حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔"