روسی فوج نے دونیتسک کے یوگلیدار شہر پر قبضہ کر لیا
ہمیں اپنے فوجیوں کی جانوں کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ وہ عمارتوں سے زیادہ اہم ہیں، زیلنسکی
2194651
روسی وزارت دفاع نے یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہونے والے یوگلیدار شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے، "مشرقی فوجی دستوں کی فیصلہ کن کارروائیوں کے نتیجے میں، دونیتسک عوامی جمہوریہ کے یوگلیدار علاقے کو آزاد کرلیا گیا ہے۔"
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بیان دیا ہےکہ فوج یوکرین کے دونیتسک کے شہر اُگلیدار سے انخلا کر گئی ہے اور کہا کہ "ہم مناسب ہتھیاروں کے بغیر روس کو نہیں روک سکتے۔ جب ہماری پوزیشنوں کو ختم کر رہے ہیں تو ہمیں اپنے فوجیوں کی جانوں کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ وہ عمارتوں سے زیادہ اہم ہیں۔"
متعللقہ خبریں
جرمنی، سیکسونیا صوبے میں کرسمس مارکیٹ کے ہجوم پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی
حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے