ناروے: مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے
اس وقت علاقہ مزید ممالک کی شرکت سے اور زیادہ بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کا سبب بن سکنے کی اہل ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے: وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈی
ناروے نے اسرائیلی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے"۔
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایڈی نے مشرق وسطیٰ میں تناو اور کشیدگی کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔
ایڈی نے کہا ہے کہ " غزّہ میں ایک سال سے جنگ جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اس تناو میں مزید اضافے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ ہم ایک انتہائی نازک لمحے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت علاقہ مزید ممالک کی شرکت سے اور زیادہ بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کا سبب بن سکنے کی اہل ایک بڑی جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے"۔
ایڈی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ "ان حملوں میں قابلِ تشویش حد تک شہری جانی نقصان ہوا ہے"۔
متعللقہ خبریں
جرمنی، سیکسونیا صوبے میں کرسمس مارکیٹ کے ہجوم پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی
حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے