اسرائیل نے گوٹیرس کا ملک میں داخلہ بند کردیا،یورپی یونین کی مذمت

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی  پالیسی جوزف بوریل نے  اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس  کو اسرائیل  کی جانب سے  ناپسندیدہ  شخصیت   قرار دے کر ملک میں داخلہ بند کرنے کے فیصلے  کی  مذمت کی ہے۔

2194266

جوزف بوریل نے اپنے X اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ہم ان کے خلاف ہونے والے غیر منصفانہ حملوں اور اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی  امور سے منسلک  کارکنوں  کی خاطر خواہ تعداد میں ہونے والی جانوں کے ضیاع کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

بوریل نے مزید کہا  کہ ہم اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتیرس  کی   مشرق وسطیٰ سمیت تمام متنازعہ علاقوں میں امن کے قیام کے لیے  ان کی بے پناہ کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یورپی  یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی  قیام امن   کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

 یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو فوری کم کرنے کے مطالبے پر سیکرٹری جنرل  گوتیرس کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے کر ان کے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

 واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے میزائل حملوں  کا ذکر کرتے ہوئے ایران کا نام نہیں لیا اور نہ ہی  ان  حملوں کی براہ راست مذمت  کی۔

گوتیرس نے یکم  اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے ایرانی میزائل حملے کے بعد کہا تھا کہ میں مشرق وسطیٰ میں تنازعے کو بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور  پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

متعللقہ خبریں