اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کا تاریخی موقع موجود ہے، ترک وزیر خارجہ
مزید یورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے اور بین الاقوامی عدالت میں مقدمے میں مزید ممالک کی مداخلت کی تیاریاں ہمیں انصاف ملنے کے لحاظ سے امیدیں دلا رہی ہیں، حاقان فیدان
وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ، "فلسطین اور اسرائیل کے امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے والا دو ریاستی حل اسرائیل کے لیے بھی ایک تاریخی موقع ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بہت دیر ہونے سے پہلے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔"
وزیر فیدان نے ایکس سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ رابطہ گروپ کے ممالک کے ہمراہ اسپین کے وزیر خارجہ ہوزے منوئل الباریس کی میزبانی میں، میڈرڈ میں اسپین، سلوانیا، ناروے، آئرلینڈ اور یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
فیدان نے اسپین کی فلسطین کے لیے حمایت کو سراہتے ہوئے کہا، "ہم نے میڈرڈ میں جہاں ان کی ملاقات ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز سے ہوئی کے دوران اس چیز کا مشاہدہ کیا ہے کہ دو ریاستی حل کے لیے حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بتدریج مزید یورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے اور بین الاقوامی عدالت میں مقدمے میں مزید ممالک کی مداخلت کی تیاریاں ہمیں انصاف ملنے کے لحاظ سے امیدیں دلا رہی ہیں ۔"
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل کا کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہ کرنے اور امریکہ کی طرف سے بلا مشروط حمایت حاصل ہونے" نے بین الاقوامی نظام کو درہم برہم کیا ہے اور اب اس حقیقت کو مغربی ممالک بھی سمجھنے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کا مسئلہ فلسطین کو صرف اسرائیل اور اس کے حامیوں کے نقطہ نظر سے دیکھنے کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے اور انسانی ضمیر بیدار ہو رہا ہے۔ "فلسطین اور اسرائیل دونوں کے امن اور سلامتی کے ماحول میں زندگی گزارنے کے لیے دو ریاستی حل، اسرائیل کے لیے بھی ایک تاریخی موقع ہے۔ امید ہے کہ وہ بہت دیر ہونے سے پہلے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔"