روسی میڈیا پر "غیر مستحکم کرنے والی" سرگرمیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد
سابقہ نام ریشیا ٹوڈے ہونے والا آر ٹی ماسکو کی یوکرین میں جنگ کو جائز بنانے کی کوششوں میں ملوث ہے، امریکہ
امریکہ نے روسی میڈیا پر "غیر مستحکم کرنے والی" سرگرمیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
روس کے سرکاری چینل RT اور اس سے منسلک 3 اداروں اور 2 افراد پر پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دیا۔
بلنکن نے کہا کہ مذکورہ ادارے اور افراد، غلط معلومات پھیلانے اور خفیہ جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
بلنکن نے دعوی کیا ہے کہ سابقہ نام ریشیا ٹوڈے ہونے والا آر ٹی ماسکو کی یوکرین میں جنگ کو جائز بنانے کی کوششوں میں ملوث ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے RT پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ روسی فوجیوں کے لیے مختلف فوجی سازوسامان خریدنے کے لیے آن لائن چندہ جمع کرنے کی سرگرمیاں بھی کرتا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے 4 ستمبر کو، RT سمیت روس سے منسلک کچھ میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ضمن میں پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔