کرسک کے علاقے پر روس کا جوابی حملہ

ٹیلیگرام چینل "Dva Mayora" نے لکھا ہے  کہ روسی فوج نے کرسک کے علاقے میں دشمن کے محاذ کے مغربی کنارے پر جوابی کارروائیاں شروع کیں جس سے ریاستی سرحد کے قریب یوکرین کے کنٹرول زون کو تنگ کر دیا گیا  ہے

2185931
کرسک کے علاقے پر روس کا جوابی حملہ

روسی فوج کے قریبی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اطلاع دی ہے کہ روسی مسلح افواج نے  گزشتہ  درمیانی شب کُرسک کے علاقے میں جوابی حملہ کیا ہے ۔

6 اگست کو یوکرین نے دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کے خلاف سب سے بڑا حملہ کیا  جس میں  ہزاروں فوجی مغربی ساختہ   ڈرونز اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سرحد پر واقع  کُرسک کے علاقے میں داخل ہوئے  تھے۔

حفاظتی دستوں  کے قریبی ٹیلیگرام چینلز "رائبار" اور "ڈیوا مایورا" نے لکھا  ہے کہ روسی فوجیوں نے کُرسک میں شدید جوابی حملہ کیا ہے۔

ٹیلیگرام چینل "Dva Mayora" نے لکھا ہے  کہ روسی فوج نے کرسک کے علاقے میں دشمن کے محاذ کے مغربی کنارے پر جوابی کارروائیاں شروع کیں جس سے ریاستی سرحد کے قریب یوکرین کے کنٹرول زون کو تنگ کر دیا گیا  ہے۔

ایک بلاگر یوری پوڈول یاکا کے مطابق، روسی فوجیوں نے کئی دیہاتوں کا کنٹرول سنبھال لیا اور یوکرینی افواج کو دریائے  ملایا لوکنیا کے مشرق اور اسناگوسٹ گاؤں کے جنوب میں دھکیل دیا۔

 البتہ ان خبروں پر نہ تو روسی وزارت دفاع اور نہ ہی یوکرینی  فوج نے ابھی تک کوئی تبصرہ یا تصدیق کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں