ہم رواندا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کے حل میں تعاون کر سکتے ہیں، صدر ایردوان

صدارتی کمپلیکس میں بلمشافہ اور بین وفود کی مذاکرات کے بعد، ایردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا

2234037
ہم  رواندا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کے حل میں تعاون کر سکتے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے رواندا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ُپرامن طریقوں سے حل  کیے جانے کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ہم اس ضمن میں  ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صدارتی کمپلیکس میں بلمشافہ اور بین وفود کی مذاکرات کے بعد، ایردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

ایردوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 اور 2014 میں دو طرفہ طور پر  دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے  کھلنے کے بعد ترکیہ اور رواندا کے  باہمی روابط میں نمایاں سطح کی تیزی آئی ہے۔

انہوں  نے  واضح کیا  کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایردوان نے کہا، " ہماری فرموں کی طرف سے   آنے والے ایام  میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے رواندا کے ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کے معاملے میں ہم نے جنابِ صدر کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔"

جمہوریہ کانگو  کے ساتھ ت در پیش تنازعات کو  پُرامن طریقوں سے حل کیا جانے کی تمنا کا اظہار کرنے والے ایردوان نے کہا، "ہم اس معاملے میں انگولا کی ثالثی میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کی مخلصانہ حمایت کرتے ہیں۔ عظیم جھیلوں کے خطے میں استحکام اور امن میں معاون ثابت ہونے  کے لیے اگر دونوں فریقین چاہیں تو ہم بحیثیت  ترکیہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکنہ  مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

پریس کانفرس سے پیشتر  ترکیہ اور رواندا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

جناب ایردوان نے کاگامے کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔



متعللقہ خبریں