ترکیہ خفیہ ایجنسی کا آپریشن، 2 اسلحہ ڈپو، 12 ٹرک اور 2 ٹینک تباہ
ترکیہ قومی خفیہ ایجنسی 'MİT' نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے میزائلوں، بھاری ہتھیاروں اور گولہ بارود پر مشتمل 2 ڈپو، 12 ٹرکوں اور 2 ٹینکوں کو تباہ کر دیا
ترکیہ قومی خفیہ ایجنسی 'MİT' نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے، شام کے شہر قامشلی میں، معزول بشار الاسد حکومت سے حاصل کردہ میزائل، بھاری ہتھیاروں اور گولہ بارود پر مشتمل 2 ڈپو، 12 ٹرکوں اور 2 ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
MİT کو یہ معلومات حاصل ہوئیں کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے بشار الاسد کی حکومت سے بچ جانے والے میزائل، بھاری ہتھیار اور گولہ بارود اپنے ڈپو میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے اور تنظیم کے ارکان نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ہتھیار اور گولہ بارود ٹرکوں میں لادنے اور قافلے کی صورت میں علاقے سے نکلنے کی کوشش کی ہے۔
جس کے بعد MİT نے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ آپریشن میں میزائل، بھاری ہتھیار اور گولہ بارود کے 2 ڈپو، 12 ٹرک اور 2 ٹینک تباہ کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی ترکیہ کی سرحد پر جڑ پکڑنے اور ترکیہ کے خلاف خطرہ پیدا کرنے کی کوششیں کبھی بھی برداشت نہیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز شام کے وقت 61 سالہ بعث حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا اور معزول رہنما بشار الاسد ملک سے فرار ہو گئے تھے۔