ترکیہ: ہم، اپنے جنوب میں دہشت گردی کوریڈور بنانے کی اجازت نہیں دیں گے
جرّی ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع
شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، اپنے جنوب میں دہشت گردی کوریڈور بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جرّی ترک مسلح افواج نے شام کے شمال میں فرات ڈھال علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے PKK/YPG کے 4 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے ہیں"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، علاقے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک، اپنی جدو جہد کو بھر پور عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے"۔
متعللقہ خبریں
جرمنی کے میگڈ برگ شہر میں حملے پر ترکیہ کی شدید مذمت
وزارت خارجہ نے جرمنی کے شہر میگڈبرگ میں ہونے والے حملے کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا
ترک وزیر خارجہ کی انقرہ میں جرمن ہم منصب سے ملاقات
شام کی تعمیر نو اور عالمی برادری کو ان تمام مسائل پر شام کو ضروری مدد فراہم کرنی چاہیے