ترک قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کے حملوں کو روکنے پر زور
صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا
قومی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے جنگ کو مشرق وسطی کے خطے میں پھیلانے کے ہدف کے ساتھ فلسطینی سر زمین سے بھی آگے بڑھانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ذمہ دار عہدوں پر فائز حکام سے فی الفور اس کے بر خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شام کی سرزمین ڈھیرے جمانے والی دہشت گرد تنظیموں کو بے اثر کرنے کے لیے سرگرمیاں بلاتعطل جاری رہیں گی اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی منصوبے یا منافرت پر مبنی اقدام کا موقع نہیں دیا جائے گا، PKK/KCK-PYD/YPG دہشت گرد تنظیمیں جو ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہیں کے خلاف کاروائیوں میں عراق کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں علاوہ ازیں " اسرائیل کی جانب سے جنگ کو مشرق وسطی کے خطے میں پھیلانے کےہدف کے ساتھ فلسطینی سر زمین سے بھی آگے تک پھیلانے کا سد باب کرنے کے معاملے میں خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر با رسوخ اداکاروں سے اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنا، اسرائیل کی قوانین کی دھجیاں اڑانے کی تازہ مثال ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
جرمنی کے میگڈ برگ شہر میں حملے پر ترکیہ کی شدید مذمت
وزارت خارجہ نے جرمنی کے شہر میگڈبرگ میں ہونے والے حملے کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا