ترکیہ: لبنان سے ترک اور غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں

ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکیوں کو بھی لبنان سے محفوظ شکل میں نکالنے کا منصوبہ اور تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں: ترکیہ وزارتِ دفاع

2194341
ترکیہ: لبنان سے ترک اور غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں

ترکیہ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر ملکیوں کو بھی لبنان سے محفوظ شکل میں نکالنے کا منصوبہ اور تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

وزارتِ دفاع کے ذرائع نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

لبنان پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد ایران کی طرف سے بھی اسرائیل پر  میزائل حملوں اور نتیجتاً علاقائی تناو کی جنگ میں تبدیلی کے احتمال  پر بات کرتے ہوئے ذرائع نے کہا ہے کہ بحیثیت  وزارت دفاع اور ترک مسلح افواج  کے ہم، اپنے ملکی دفاع و سلامتی کے تحفظ کے لئے علاقائی و عالمی پیش رفتوں پر بغور  نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کثیر الجہتی سلامتی حکمت عملی کا جائزہ لے رہے اور ضروری تدابیر اختیار کر رہے ہیں"۔

وزارتِ دفاع ذرائع نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج ملکی سلامتی کو درپیش خطرات اور خطرہ بن سکنے کی صلاحیت والے تمام حالات پر قابو پانے کی اہلیت اور قابلیت رکھتی ہیں۔

لبنان سے ترک شہریوں کے انخلاء سے متعلق سوال کے جواب میں ذرائع نے کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج اس سے قبل متعدد دفعہ نہایت کامیاب انخلاء آپریشن کر چُکی ہے۔ ترک شہریوں سمیت غیر ملکی شہریوں کے بھی لبنان سے محفوظ انخلاء کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ حالِ حاضر میں ہم، لبنان کے حالات  پر محتاط نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور ترکیہ وزارت خارجہ کے ساتھ مربوط شکل میں کاروائیاں کر رہے ہیں۔ شہریوں کا انخلاء شروع ہونے کی صورت میں حکومت کے متعلقہ اداروں کی طرف سے ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی"۔



متعللقہ خبریں