ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان اردن کے دورے پر

وزیر خارجہ خاقان فیدان، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ غزّہ رابطہ گروپ اجلاس میں شرکت کے لئے، کل اردن کا دورہ کر رہے ہیں۔

2188216
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان اردن کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ غزّہ رابطہ گروپ اجلاس میں شرکت کے لئے، کل اردن کا دورہ کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق فیدان، غزّہ میں فوری طور پر مستقل فائر بندی کی خاطر اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ غزّہ رابطہ گروپ کے دائرہ کار میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

رابطہ گروپ اجلاس میں، غزّہ میں جاری نسل کُشی  کے خاتمے، اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے اور دو ریاستی حل کے اطلاق کے لئے، ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں، غزّہ کے لئے فوری اور مستقل انسانی امداد کی ترسیل اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی 'انروا'کی امدادی کاروائیوں کے ساتھ تعاون میں اضافے کے موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ فیدان، عمان میں متوقع  اس اجلاس میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت ، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافے اور اس کے مخالف ممالک پر دباو میں اضافے کے موضوعات پر زور دیں گے اور مزید ممالک سے بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر کروائے کے دعوی نسل کشی میں  شمولیت کی اپیل کا اعادہ کریں گے۔

توقع ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم بھی  اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ غزّہ رابطہ گروپ کے رکن وزراء کے ساتھ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں