ترکیہ میں ترکش گورنمنٹ سکالرشپ کے حامل پاکستانی طلباء کی نمائندہ تنظیم YPSSI کا "دارالآجزا" کا دورہ

ترکیہ میں ترکش گورنمنٹ سکالرشپ پہ پڑھنے والی پاکستانی طلباء کی نمائندہ تنظیم YPSSI کے زیراہتمام استنبول میں موجود پاکستانی طلباء نے ترکیہ کی حکومت کےزیر انتظام چلنے والے ادارے "دارالآجزا" کا دورہ کیا اور اس میں مقیم بزرگ افراد کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا

2153488
ترکیہ میں ترکش گورنمنٹ سکالرشپ کے حامل پاکستانی طلباء کی نمائندہ تنظیم YPSSI کا "دارالآجزا" کا دورہ

ترکیہ میں ترکش گورنمنٹ سکالرشپ پہ پڑھنے والی پاکستانی طلباء کی نمائندہ تنظیم YPSSI کے زیراہتمام استنبول میں موجود پاکستانی طلباء نے ترکیہ کی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے ادارے "دارالآجزا" کا دورہ کیا اور اس میں مقیم بزرگ افراد کے ساتھ عید کا پہلا دن گزارا۔

دارالآجزا عثمانی خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی کے دور میں1895 میں تعمیر کیاگیا جس میں مختلف شعبہ جات بنائے گئے جس میں لاوارث، بےگھر اور معذور افراد، ضعیف افراد جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے شعبہ جات سرفہرست ہیں. ادارہ کی پرشکوہ عمارت بھی اپنی مثال آپ ہے جو کہ 27000 سکوائر میٹر پر پھیلی ہوئی ہے. اس عمارت میں مسجد، چرچ اور سناگوگ تینوں موجود ہیں جو کہ ترکوں کی اس روایت کا مظہر ہے کہ انسانی فلاح اور خدمت کسی ایک مذہب، زبان، نسل یا طبقے  تک محدود نہیں.

 پاکستانی طلباء نے ادارے میں مقیم بزرگ افراد میں عید کی مناسبت سے مٹھائی، چاکلیٹس اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے. طلباء بزرگ افراد کے ساتھ گھل مل گئے اورعید کی خوشیوں کو دوبالا کیا. بزرگ افراد نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کو اپنا بھائی ملک قراردیا. تحائف دیے جانے پر بزرگوں نے طلباء کو بھرپور دعاؤوں سے نوازا.

تنظیم کے صدر عبدالباری نعمانی نے اس پروگرام کی اجازت دینے پر دارلآجزا کی صدر محترمہ ایسرا اسلام کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید خیرسگالی کے پروگرام کرنے کا عندیہ دیا جس سے دونوں ممالک کی عوام میں مزید روابط قائم ہونگے.



متعللقہ خبریں