پاکستان ڈائری 52

20 دسمبر عالمی انسانی یکجہتی کا دن

2224906
پاکستان ڈائری 52
21.jpeg
22.jpeg

دنیا کو امن اتحاد کی ضرورت ہے۔ جنگوں کا ایندھن انسان بن رہے ہیں اس کے ساتھ اشجار چرند پرند بھی اسکی زد میں آرہے ہیں۔ دنیا میں بہت سے لوگ بار بار اس طرف نشاندہی کررہے ہیں کہ دنیا کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنایا جائے اور یہاں سے جرائم، جنگوں اور ظلم کا خاتمہ کیا جائے۔ اس ہی لئے دنیا بھر میں بیس تاریخ کو عالمی طورپر انسانی یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد  بنی نوع انسان کے لئے کام کرنے  پر سب کو ترغیب دینا  ہے۔ اس کے ساتھ اس دن انسانی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ مل کر جو کچھ کیا جاسکتا ہے وہ کبھی بھی اکیلے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت دنیا کو اتحاد کہ ضرورت ہے۔

دنیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ان کا حل تب ہی نکل سکتا ہے جب دنیا مل کر اتحاد کے ساتھ کام کرے گی۔ہم سب کا مسکن بس یہ سرزمین ہے باقی سیاروں پر آکسیجن بھی موجود نہیں اور نا ہی پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔ ہم سب کو امن وامان ، جنگ کا خاتمہ، مہاجرین کی مدد، ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنا، بیماریوں سے لڑنے کے لئے ویکسین کی تیاری اور غربت کا خاتمہ اس پر مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ جنگ زدہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی اور عوام کی محفوظ جگہوں پر منتقل کرنا بھی سب مل کر کرسکتے ہیں۔ قدرتی آفات میں پھنسے لوگوں کی مدد بھی عالمی دنیا کے تعاون سے کی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں لیکن ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے خود میں سے تعصب پسندی کو ختم کیا جائے اور ہر قوم مذہب کا احترام کیا جائے۔ تب ہی جاکر ہم دنیا کے مسائل کو کم کرسکتے ہیں۔اس وقت جو سب سے بڑا مسئلہ عالمی دنیا کو درپیش ہے وہ ہے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی جس سے پوری دنیا کے مستقبل کو خطرات لاحق ہیں۔ اگر ماحول ٹھیک نہیں ہوا تو دنیا کے لئے ایسے خطرات لاحق ہوجائیں گے جس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کا حل ہے یہ ہی ہے کہ تمام انسان مل کر ماحول دوست سرگرمیاں کریں پودے لگائیں درخت نہیں کاٹیں اور فضا میں انسانی سرگرمیوں کی بدولت زہریلی گیسسز کا اخراج کم کردیں۔ اس سیارے کی مخلوق کی زندگیوں اور صحت کے لئے بھی مل کر کام کرنا ہوگا۔ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو امداد دیں ، ویکسین کی مفت فراہمی کریں اور ادویات ہسپتالوں کے لئے امداد دیں تاکہ ترقی پذیر ممالک میں بھی غریب لوگ بیماریوں کا علاج کرواسکیں۔

 دنیا میں ایک بڑا مسلہ غربت بھی ہے اور لوگ غربت کی سطح کے نیچے جی رہے کتنے ہی لوگ کھلے آسمان تلے اپنے دن رات گزارتے ہیں۔ کتنے ہی لوگ کچرے سے کھاناچن کر کھاتے ہیں اور کتنوں کے بدن پر پورے کپڑے نہیں ہیں۔ان سب کے لئے دنیا کے اس طبقے کو کام کرنا ہوگا جو خوشحال ہے۔ ہمیں اس طبقے کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے جو اس وقت غربت کی سطح سے نیچے رہ رہا ہے۔ کھانا، صاف پانی، تعلیم، رہائش اور باعزت روزگار ہر انسان کا حق ہے۔

امن و امان کے حوالے سے بھی مل کر کام کرنا ہوگا جنگوں اور تنازعات نے عالمی امن کو بہت نقصان پہنچایا ہے لاکھوں لوگ بے دخل اور بے گھر ہوگئے ۔ ان مہاجرین کے لئے زندگی بہت مشکل ہوتی ہے اور یہ بہت مصائب کا سامنا کرتے ہیں ۔ اس لئے سب کو اقوام متحدہ میں بیٹھ کر بات چیت سے حل نکالنا ہوگا۔ کاش کے دنیا امن کا گہوارہ بن جائے اور تمام انسان مل جل کر رہنے لگیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں