ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 40

قیصری سیسہ شوربہ

2194037
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 40

قیصری، جو کہ ترکیہ کے وسطی اناطولیہ خطے کے تاریخی شہروں میں سے ایک ہے، سردیوں کے طویل اور سرد موسم کی وجہ سے بہت سی مختلف مصنوعات پر مشتمل اپنی کھانے کی ثقافت کے لیے جانا جاتا ہے۔ "سیسہ   شوربہ"، جسے 2021 میں قیصری ایوان تجارت کی درخواست پر ترکیہ کی جغرافیائی طور پر مسجل مصنوعات  میں شامل کیا گیا تھا، ۔ قیصری سیسہ   شوربہ  ایک گاڑھا سوپ ہے جسے  بلگور کے کوفتوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے جو بلگور اور سوجی، بھیڑ کا گوشت، خشک چنے، ہری دال، پیاز، ٹماٹر کے پیسٹ اور مختلف مصالحوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اسے ہر موسم میں استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس میں موجود اجزاء کی کثرت کی وجہ سے اسے بنیادی طور پر سردیوں کے مہینوں میں ترجیح دی جاتی ہے۔

اس کا نام اس حقیقت سے لیا گیا ہے کہ سوپ کا پیالہ سیسے کی طرح بھاری ہوتا ہے کیونکہ اس کی تیاری میں بہت سے اجزاء استعمال ہوتے ہیں۔  شوربے کے لیے، جو عام طور پر 6 یا 8 افراد کے لیے بنایا جاتا ہے، سب سے پہلے چھوٹے دانوں کے بلگور کوفتوں کو 2 کپ بلگور میں گندم کا آٹا، سوجی، انڈا، کالی مرچ کا پیسٹ اور نمک ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ بلگور کوفتوں کو ایک ساتھ چپکنے سے روکنے کے لیے انہیں پہلے آٹے کی  پرات  پر رکھا جاتا ہے اور انہیں شوربے میں شامل کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ یہ شوربہ بھیڑ کے گوشت، پیاز، تیل، ٹماٹر اور کالی مرچ کا پیسٹ، کالی مرچ اور زیرہ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ بلگور کوفتے، ابلے ہوئے چنے اور ہری دال کو شوربے میں شامل کیا جاتا ہے جسے 15 منٹ تک ابالتے ہیں اور یہ مرکب مزید 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر ابلتا رہتا ہے۔ کھانا پکانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد، قیصری سیسہ شوربے کو 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے اور اس پر خشک پودینہ چھڑک کر گرم گرم پیش کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں