ہم نصب قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے یورپ میں پہلے 5 میں شامل ہیں، ترکیہ
ہم نئی حکمت عملی تیار کرکے ترکیہ کی توانائی کی مانگ کو قابل تجدید طریقوں سے پورا کرنے کی کوشش میں ہیں
توانائی و قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتارنے کہا ہے کہ "ہم نصب قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے یورپ میں پہلے 5 اور دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔"
وزیر بائراکتار اور صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فاتح کاجرنے ازمیر میں ایک کمپنی کی طرف سے علی آغا میں تعمیر کردہ انٹیگریٹڈ سولر پینل اور سیل پروڈکشن تنصیبات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں بائراکتارنے کہا کہ ہم نئی حکمت عملی تیار کرکے ترکیہ کی توانائی کی مانگ کو قابل تجدید طریقوں سے پورا کرنے کی کوشش میں ہیں۔
انہوں نے کہا، "ہم نصب قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے یورپ میں پہلے 5 دنیا میں 11ویں نمبر پر ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ ہم رواں سال یورپ کے پہلے تین اور دنیا کے پہلے 9 ممالک کی صف میں شامل ہو جائیں گے۔
بائراکتار نے مزید کہا کہ ہم اس تنصیب پر درآمد شدہ سولر پینل سیلز کو مقامی طور پر تیار کر کے بیرون ملک پر انحصار میں گراوٹ لائیں گے۔
متعللقہ خبریں
پیدائش سے قبل بھی کینسر میں مبتلا ہو سکنے کا تعین
دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں