ترکیہ: فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

ایف جی این -100-ڈی 1 ، فرغانی  اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ   امریکہ کے وانڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں بھیجا گیا  ہے جس کے چیئرمین سلجوک  بائراکتر  ہیں

2230830
ترکیہ: فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

ترک کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 5 نئے سیٹلائٹس نے خلا میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

ایف جی این -100-ڈی 1 ، فرغانی  اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ   امریکہ کے وانڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں بھیجا گیا  ہے جس کے چیئرمین سلجوک  بائراکتر  ہیں۔

  فرغانی اسپیس کی جانب سے کیے جانے والے پوزیشننگ ٹیم سیٹلائٹ پروجیکٹ کا پہلا قدم کامیابی سے اٹھایا گیا۔

قومی سیٹلائٹ سسٹم لانچ کے تقریبا 62 منٹ بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں موجود ہے۔

ایف جی این-100-ڈی 1 سیٹلائٹ کا مقصد اپنے مدار میں آپریشن، ٹیلی میٹری-ٹیلی کمیونیکیشن، پوزیشننگ اور پے لوڈ کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کا کامیاب تجربہ کرنا ہے۔

بائیکار کے چیئرمین سلجوک بائراکترنے کہا کہ ان کا مقصد 5 سالوں میں 100 سیٹلائٹس تک پہنچنا ہے۔

ایک اور ترک اسٹارٹ اپ پلان ایس نے مزید 4 مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں لانچ کیے ہیں۔

کمپنی اپنے نئے کمرشل سیٹلائٹس کے ساتھ مواصلاتی ٹکنالوجیوں میں عالمی حل تیار کر رہی ہے۔

کمپنی اب تک کامیابی کے ساتھ 9 سیٹلائٹ خلا میں بھیج چکی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں ،  وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر محمد فاتح کاجر نے کہا  کہ ہمارا خلائی ماحولیاتی نظام ہمارے قومی خلائی پروگرام کے اہداف کے مطابق دن بدن مضبوط ہوتا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں