ڈیمو کریٹک جمہوریہ کانگو میں 143 افراد "نامعلوم بیماری" کی وجہ سے  ہلاک

محکمہ صحت کے حکام نے کوانگو صوبے میں2 ہفتوں کے دوران 143 افراد ہلاک ہونے والے مرض کو "نامعلوم بیماری" کے نام سے  پیش کیا ہے

2216722
ڈیمو کریٹک جمہوریہ کانگو میں 143 افراد "نامعلوم بیماری" کی وجہ سے  ہلاک

ڈیمو کریٹک جمہوریہ کانگو میں 143 افراد "نامعلوم بیماری" کی وجہ سے  ہلاک ہو گئے۔

محکمہ صحت کے حکام نے کوانگو صوبے میں2 ہفتوں کے دوران 143 افراد ہلاک ہونے والے مرض کو "نامعلوم بیماری" کے نام سے  پیش کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو نیشنل بایومیڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی وبائی امراض کی ماہر ایک ٹیم نے خطے میں کام شروع کیا اور عوام سے ہاتھ ملانے سے گریز کرنے، باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور بلا ضرورت گھروں سے  باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

مریضوں میں نظر آنے والی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، نڈھالی اور خون کی کمی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں