ٹیکنوفیسٹ میں ترکیہ کی پہلی ملّی ٹربوفین طیارہ موٹر نمائش کی جا رہی ہے

ٹیکنوفیسٹ' میلے میں توساش موٹر انڈسٹری کی تیار کردہ ملّی طیارہ موٹر TEI-TF6000 کو نمائش کیا جا رہا ہے

2194815
ٹیکنوفیسٹ میں ترکیہ کی پہلی ملّی ٹربوفین طیارہ موٹر نمائش کی جا رہی ہے

ترکیہ کی پہلی ملّی ٹربوفین طیارہ موٹر ضلع ادانہ میں منعقدہ 'ٹیکنوفیسٹ' میلے میں نمائش کی جا رہی  ہے۔

فضائی، خلائی و  ٹیکنالوجی مصنوعات کا میلہ 'ٹیکنوفیسٹ' ادانہ ہوائی اڈّے پر لگا  ہوا ہے۔ میلے میں توساش موٹر انڈسٹری کی تیار کردہ ملّی طیارہ موٹر TEI-TF6000 کو نمائش کیا جا رہا ہے۔

توساش کے اسٹال پر نمائش کے لئے رکھی گئی موٹروں میں ترکیہ کی پہلی ٹربوفین طیارہ موٹر TEI-TF6000، پہلی ہیلی کاپٹر موٹر T700-TEI-701D ، پہلی ٹربو ڈیزل ایوی ایشن موٹر TEI-PD170، پہلی ہیلی کاپٹر موٹر  TEI-TS1400 اور ترکیہ کی طاقتور ترین ایوی ایشن موٹر TEI-TF10000 شامل ہیں۔

علاوہ ازیں توساش کے اسٹال پر ایئربس A320 کو اور بوئینگ طیاروں کے موٹر اسپیئر پارٹس  کو بھی نمائش کیا جا رہا ہے۔

میلے میں توساش انڈسٹری 'جیٹ موٹر ڈیزائننگ مقابلے'  کی بھی سرپرستی کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں