عالمی اقتصادی فورم کا آغاز
اجلاس میں 130 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیات، سیاست دانوں، ماہرین تعلیم اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان سمیت 3 ہزار شرکا کی شرکت متوقع ہے جبکہ 60 سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم بھی شرکاء سے خطاب کریں گے
ڈاوس میں عالمی اقتصادی فورم کا 55 واں سالانہ اجلاس "عقل کے دور میں تعاون" کے موضوع سے شروع ہو رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاوس میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی افتتاحی اور ایوارڈ تقریب کے بعد 21 اور 24 جنوری تک نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اجلاس میں 130 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیات، سیاست دانوں، ماہرین تعلیم اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان سمیت 3 ہزار شرکا کی شرکت متوقع ہے جبکہ 60 سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔
فورم کی جانب سے رواں سال 55 ویں مرتبہ منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا موضوع "عقل کے دور میں تعاون" ہے۔
عالمی معیشت میں مثالی تبدیلی کے اس دور میں اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ ترقی کو کیسے بحال کیا جائے، نئی ٹکنالوجیوں سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے اور 220 سیشنز میں سماجی اور معاشی لچک کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔
نشستوں میں مقررین امریکہ کی نئی پالیسیوں، عالمی تعاون کے بتدریج کمزور ہونے، تجارتی پالیسیوں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن، صاف توانائی کی تبدیلی، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں، شرح سود اور افراط زر کے بارے میں اپنے تجزیے شیئر کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ، جو آج امریکہ میں صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے، 23 جنوری کو ہونے والے سربراہی اجلاس سے براہ راست منسلک ہوں گے۔
اجلاس میں یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن، چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوجیانگ، جرمن چانسلر اولاف شولز، ارجنٹائن کے صدر جیویئر ملی، یورپی پارلیمان کی صدر رابرٹا میٹسولا، جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر ماتامیلا سیرل رامفوسا، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سمیت 60 ممالک نے شرکت متوقع ہے ۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل اینگوزی اوکونجو ایولا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخیم اسٹینر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں 900 سینئر ایگزیکٹوز سمیت عالمی کاروباری دنیا کے 1600 نمائندگان کی شرکت متوقع ہے جبکہ ترکیہ کی کاروباری دنیا کے کئی نمائندے بھی ڈاوس میں ہوں گے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کی سیاحتی آمدنی 61 ارب 103 ملین 419 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی
ترکیہ محکمہ شماریات نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی اور عمومی طور پر سیاحتی اعدادوشمار کا اعلان کر دیا