ترکیہ: 'THY' دمشق کے لئے سفر شروع کر رہی ہے
ٹرکش ایئر لائنز 'THY' 23 جنوری سے، شام کے دارالحکومت دمشق کے لئے، سفر شروع کر رہی ہے
2231191
ٹرکش ایئر لائنز 'THY' 23 جنوری سے، شام کے دارالحکومت دمشق کے لئے، سفر شروع کر رہی ہے۔ یہ سفر ہفتے میں 3 دن اور دو طرفہ شکل میں کئے جائیں گے۔
ٹی ایچ وائے کے انٹر نیٹ سائٹ سے موصول معلومات کے مطابق دمشق کے لئے پہلی پرواز 23 جنوری بروز جمعرات ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے استنبول ایئرپورٹ سے 'ایئربس A330-203 ' طیارے سے کی جائے گی۔
استنبول ہوائی اڈّے سے منگل، جمعرات اور اتوار کے دنوں میں، بمطابق مقامی وقت صبح 09:00 بجے، دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے لئے براہ راست پروازیں کی جائیں گی۔
دمشق ہوائی اڈّے سے بھی انہی ایّام میں دن 13:00 بجے استنبول ہوائی اڈّے کے لئے واپسی پروازیں کی جائیں گی۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کی سیاحتی آمدنی 61 ارب 103 ملین 419 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی
ترکیہ محکمہ شماریات نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی اور عمومی طور پر سیاحتی اعدادوشمار کا اعلان کر دیا