گزشتہ سال دنیا بھر میں 17٫1 ملین برقی گاڑیاں فروخت ہوئیں
برطانیہ میں قائم تحقیقی ادارے آر ایچ او موشن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے جاری کردہ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر 2023 کے مقابلے میں گزشتہ سال الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہوا
2230269
دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال 17.1 ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
برطانیہ میں قائم تحقیقی ادارے آر ایچ او موشن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے جاری کردہ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر 2023 کے مقابلے میں گزشتہ سال الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے ساتھ سال 2024 میں دنیا بھر میں فروخت ہونے والی 17.1 ملین برقی گاڑیوں کے ساتھ ایک ریکارڈ قائم ہو گیا۔
گزشتہ سال الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت مجموعی طور پر 17.1 ملین تھی ، جس میں چین میں 11 ملین ، یورپ میں 3 ملین ، امریکہ اور کینیڈا میں 1.8 ملین اور باقی خطوں میں 1.3 ملین شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ کی سیاحتی آمدنی 61 ارب 103 ملین 419 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی
ترکیہ محکمہ شماریات نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی اور عمومی طور پر سیاحتی اعدادوشمار کا اعلان کر دیا