ترکیہ نے 2024 میں 14 کروڑ 10 لاکھ  ڈالر مالیت کے پھول برآمد کئے

پھولوں کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال سیکٹر نے 14 کروڑ 10 لاکھ ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں: اسماعیل یلماز

2229836
ترکیہ نے 2024 میں 14 کروڑ 10 لاکھ  ڈالر مالیت کے پھول برآمد کئے

ترکیہ نے سال 2024 میں 14 کروڑ 10 لاکھ  ڈالر مالیت کے پھول برآمد کئے ہیں۔

ترکیہ اپنے سے مخصوص 3 ہزار 500 سے زائد پھولوں اور پودوں کی نادر اقسام کے ساتھ خاص طور پر پھولوں کی شاخوں، اندرونی اور بیرونی ماحول  کے آرائشی پودوں، پھولوں کی گانٹھوں اور کائی کی تجارتی قلموں میں ہر سال قابلِ ذکر تعداد میں پھول برآمد کرتا ہے۔

پھولوں کا سیکٹر، سال بھر گرین ہاوسوں اور چراگاہوں میں پھولوں کی پیداوار دیتا اور 80 ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ ترکیہ سے پھول اور آرائشی پودے خریدنے والے ممالک میں ہالینڈ سرفہرست ہے۔

آرائشی پودوں  اور متعلقہ اجناس  کی برآمداتی یونین  کے سربراہ اسماعیل یلماز نے کہا ہے کہ پھولوں کی بیرونِ ملک برآمد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ سال سیکٹر نے 14 کروڑ 10 لاکھ ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔

یلماز  نے پھولوں کی فروخت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ "ہماری سب سے اہم منڈی ہالینڈ ہے ۔ یہ ملک ہمارا اوّل درجے کا خریدار ہے۔ اس کے بعد انگلیڈ  ،   جرمنی، رومانیہ، بلغاریہ اور یوکرین جیسے ممالک کا نمبر آتا ہے جنہیں ہم بڑی مقدار میں پھول برآمد کرتے ہیں۔ ترک جمہوریتوں اور  خلیجی ممالک کے لئے بھی ہماری برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں