ترکیہ کے ماہ  نومبر کے خارجہ  تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان

جنوری  تا نومبر کے دورانیہ  میں برآمدات 5 ارب 800 ملین ڈالر کے  اضافے کے ساتھ  238 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں

2216143
ترکیہ کے ماہ  نومبر کے خارجہ  تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان

وزیر تجارت عمر بولات نے ترکیہ کے ماہ  نومبر کے خارجہ  تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر بولات نے دارالحکومت انقرہ میں اپنے بیان میں کہا کہ  ماہ ِنومبر میں 22 ارب 300 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

عمر بولات نے اس بات پر زور دیا کہ جنوری  تا نومبر کے دورانیہ  میں برآمدات 5 ارب 800 ملین ڈالر کے  اضافے کے ساتھ  238 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

اس دورانیہ میں برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہو نے  والے شعبوں میں  ہیزل نٹ اور ان کی مصنوعات،  موٹر گاڑیاں  اور اسٹیل  نمایاں رہے ، سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کو کی گئیں۔ جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ  کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں