ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
غیر ملکی تجارتی خسارہ سال کے 9 مہینوں میں 87.7 بلین ڈالر سے کم ہو کر 60.1 بلین ڈالر تک گر گیا
2193909
ترکیہ کی برآمدات 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیر تجارت عمر بولات نے ماہ ِ ستمبر کے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
بولات نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں میں، برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد بڑھ کر 193 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، اور درآمدات 7.9 فیصد کم ہو کر 253 بلین ڈالر تک رہی ہیں۔
وزیر بولات نے کہا، "غیر ملکی تجارتی خسارہ سال کے 9 مہینوں میں 87.7 بلین ڈالر سے کم ہو کر 60.1 بلین ڈالر تک گر گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31.5 فیصد کم ہے۔"