یورپی یونین کے اعلی عہدیداران کے ترکیہ کے دوروں کا سلسلہ جاری
ترکیہ کے کسٹمز یونین کی تجدید کرنے اور ویزے کی بندش کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مطالبات
یورپی یونین کی جانب سے ترکی کے اعلیٰ سطحی دوروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس ترکیہ کے دورے پر تشریف لائی ہیں۔
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے انقرہ میں کالاس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت ایک اسٹریٹجک ہدف ہے، شرکت کے عمل کو جانبر کرنے کی توقع کو بیان کیا گیا۔
کسٹمز یونین کی تجدید کرنے اور ویزے کی بندش کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے مطالبات کا اظہار کیا گیا۔
نقل مکانی کے معاملے میں باہمی تعاون کی منصفانہ بنیادوں پر تجدید پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر فدان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم یورپی یونین سے ٹھوس اقدامات کی توقع کرتے ہیں ۔
انہوں نے شام پر پابندیاں اٹھانے اور شامیوں کی محفوظ واپسی کے معاملات پر توجہ مبذول کرائی۔
وزیر خارجہ فیدان نے اسرائیل سے غزہ کی جنگ بندی کی صحیح معنوں میں تعمیل کرنے اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی دباؤ کا اعادہ کیا۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یوکرین روس جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے مذاکرات کو جانبر کیا جائے۔