پاکستان: فوج کا آپریشن،27 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی جس پر ایک آپریشن میں 27 دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا
2230147
پاکستان میں فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کچھی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ چھاپے میں 27 دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا۔
آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔