روس اور پاکستان کے درمیان کئی شعبوں میں باہمی تعاون قائم کرنے کی مفاہمت قائم

روس اور پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری، سیر و سیاحت اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی

2193953
روس اور پاکستان کے درمیان کئی شعبوں میں باہمی تعاون قائم کرنے کی مفاہمت قائم

پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

روس اور پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری، سیر و سیاحت اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔

پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ روس کے ڈپٹی منسٹر برائے ٹریڈ الیکسی گروزدیو بھی موجود تھے۔

پاک روس بزنس فورم کی سرگرمیوں میں روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی نے شرکت کی جبکہ ایم او یوز میں روس کے سینیٹرز چے ذوف اور سکھا رووا اور پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیاء لانگو بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو میں کہا کہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے،  پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت یادداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔

 



متعللقہ خبریں