ترک ہلال احمر کے انسانی امدادی ٹرکوں نے غزہ پہنچنا شروع کر دیا
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 46,913 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 23 لاکھ کی آبادی کا بڑا حصہ بے گھر ہو گیا
2234262
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد ترک ہلال احمر کے انسانی امدادی ٹرکوں نے غزہ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 46,913 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 23 لاکھ کی آبادی کا بڑا حصہ بے گھر ہو گیا۔
ترک ہلال احمر مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اب تک ترکیہ سے 30 سے زائد امدادی ٹریلر روانہ ہو چکے ہیں۔
سرحدی دروازے بند ہونے کے باوجود ترک ہلال احمر غزہ کے شمال میں 10,000 اور جنوب میں 15,000 لوگوں میں تازہ کھانا تقسیم کر رہا ہے، اور نئی امداد سے اس استعداد کو بڑھانے کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
اسرائیلی فوج نے "حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے" کے مقصد سے جنوبی لبنان میں بم گرائے