ہم، شامی سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: احمد الشرع

ہم، ترکیہ کے لئے خطرات پیدا کرنے والے دہشت گرد گروپوں کو شامی سرزمین پر پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے: احمد الشرع

2234123
ہم، شامی سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: احمد الشرع

نئی شامی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے کہا ہے کہ ترکیہ کے لئے خطرات پیدا کرنے والے دہشت گرد گروپوں کو شامی سرزمین پر پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شرع نے جاری کردہ بیان میں شام کے ساتھ تعاون پر صدر رجب طیب اردوعان اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا اور  کہا ہے کہ غیر ملکی دہشت گرد عناصر کو شام  سے نکل جانا چاہیے۔

احمد الشرع نے، دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی ملک میں موجودگی کے بارے میں واضح اور دو ٹوک پیغامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھی اُسی  موقف پر عمل پیرا ہیں جس پر ترکیہ ہے۔ ہم اپنے ملک میں غیر ملکی مسلح گروپوں کی موجودگی نہیں چاہتے اور خاص طور پر ترکیہ کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کو شامی سرزمین پر پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے ہی  کہہ دیا تھا کہ تمام گروپ اسلحہ پھینک کر وزارت دفاع کے پلیٹ فورم پر جمع ہو جائیں گے۔ سوائے PKK/YPG کے سب نے یہ بات قبول کر لی ہے۔ دہشتگرد تنظیم PKK/YPG میں  غیر شامی عناصر موجود ہیں۔ ان افراد کا شام سے نکلنا ضروری ہے۔

احمد الشرع نے کہا ہے کہ PKK/YPG،  داعش کو   کٹھ پُتلی کی طرح استعمال کر رہی ہے اور اس صورتحال کی، بین الاقوامی سطح پر ،اصلاح  ضروری ہے۔

انہوں نے شامیوں سے  وطن واپسی کی اپیل کی اور بین الاقوامی برادری سے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں