شام: PKK/YPG خود کو تحلیل کر دے بصورت دیگر ہم ہر طرح کے سیناریو کے لئے تیار ہیں

دہشت گرد تنظیمPKK/YPG کا خود کو تحلیل کرنا ضروری ہے بصورت دیگر ہم ہر طرح کے سیناریو کے لئے تیار ہیں: وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ

2233719
شام: PKK/YPG خود کو تحلیل کر دے بصورت دیگر ہم ہر طرح کے سیناریو کے لئے تیار ہیں

شام کے وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمPKK/YPG کا خود کو تحلیل کرنا ضروری ہے بصورت دیگر ہم ہر طرح کے سیناریو کے لئے تیار ہیں۔

دارالحکومت دمشق سے جاری کردہ بیان میں ابو قصرہ نے کہا ہے کہ "قومی فوج کو لیس کرنے کے لئے ہم متعدد ممالک کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ ہم، ملک میں ترک فوج کی موجودگی کے بارے میں بھی، ترک حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین شکل اختیار کر جائیں گے"۔

شام کی عبوری حکومت سے منسلک سکیورٹی فورسز نے بھی دیرالزور میں بھاری اسلحے اور فوجی ترانوں کے ساتھ پریڈ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "PKK/YPG  کے دہشت گردوں کو شام کے شمال مشرق میں کوئی پناہ گاہ نہیں ملے گی۔ ہم، اللہ کے حکم سے، جلد ہی اس علاقے میں داخل ہو جائیں گے"۔



متعللقہ خبریں